LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار ایران کا جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی جاری رکھنے کا اعلان فرانس کا 2 ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر دھرنے دیں گے: حافظ نعیم الرحمان ریٹیلر سکیم ایپ کی لانچنگ کل، وزیر خزانہ افتتاح کریں گے عمران خان کی صحت سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے: اعظم تارڑ پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت سعودی آرامکو کا ایشیائی ممالک کو تیل فراہم کرنے کا نیا منصوبہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا اسلام آباد معاہدے پر عمل کرے: قالیباف ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل امریکا کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی: ترجمان پاسداران انقلاب جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا

ایران کا جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی جاری رکھنے کا اعلان

Web Desk

19 August 2026

ایران کے اعلیٰ حکام نے ملک کی سائنسی پیشرفت اور جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت بلا تعطل جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلامی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سینئر رہنما اور ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ دشمن ایران کی قومی اور دفاعی ترقی کو روکنے میں پوری طرح ناکام رہا ہے۔

میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کی جانے والی تمام تر سازشوں اور تخریبی کوششوں کے باوجود دشمن نہ تو ایران کی جوہری صنعت کو تباہ کر سکا ہے اور نہ ہی ہماری انتہائی محفوظ جوہری تنصیبات تک کسی قسم کی رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ایران کی جوہری ٹیکنالوجی مکمل طور پر ملکی صلاحیتوں اور سائنسدانوں کی محنت پر مبنی ہے، اور اس صنعت کو نشانہ بنانے کی تمام غیر ملکی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔