قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
Web Desk
2 August 2026
ایران کے قائم مقام وزیر دفاع ماجد ابن رضا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی سلامتی، خودمختاری اور جغرافیائی حدود کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور بیدار ہے۔ ایک اہم باضابطہ بیان میں قائم مقام ایرانی وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ایران اپنے خلاف آنے والے ہر چھوٹے بڑے خطرے کو انتہائی سنجیدگی اور حقیقی سمجھتا ہے، اور ملک کی دفاعی فورسز ہر ممکنہ سیکیورٹی چیلنج اور دشمن کی پیش قدمی کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دینے کے لیے پوری طرح سے لیس ہیں۔
ماجد ابن رضا کا مزید کہنا تھا کہ ایران خطے کی موجودہ صورتحال سے نہ تو حیران ہے اور نہ ہی عسکری طور پر غیر فعال ہے، بلکہ اپنی اعلیٰ ترین دفاعی و عسکری صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ اور پیش رفت کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کا دفاعی نظام کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کا مؤثر اور بروقت مقابلہ کرنے کے لیے ہر دم الرٹ ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026