دفاعی سازو سامان کی تیاری پہلے سے زیادہ فعال ہوچکی: ایرانی قائم مقام وزیر دفاع
Web Desk
29 July 2026
ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن رضا نے کہا ہے کہ ملک میں دفاعی سازوسامان کی تیاری اور پیداواری صلاحیتیں پہلے سے کہیں زیادہ فعال اور متحرک ہو چکی ہیں۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے “مہر” کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزارتِ دفاع جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے دشمن سے ایک قدم آگے رہنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے امریکا کے ان تمام دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ سید مجید ابن رضا نے واضح کیا کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے؛ ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کا ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کا عزم مزید بلند ہوا ہے جبکہ ٹیکنالوجی میں مزید ترقی کی بدولت ملکی دفاعی مستقبل پہلے سے زیادہ محفوظ اور مستحکم ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا
29 July 2026
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
29 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
29 July 2026
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
29 July 2026
گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی
29 July 2026
جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا
29 July 2026
ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
29 July 2026
اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے ضلع صور میں ایک بار پھر بمباری
29 July 2026