ایران کا امریکا پر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام
Web Desk
1 July 2026
ایران نے امریکہ پر فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی میزبانی کے عالمی اصولوں اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔
ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے یکسر سیاسی قرار دے دیا ہے۔ اپنے ایک باضابطہ بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران ایرانی قومی ٹیم کے ساتھ انتہائی نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ سلوک کیا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور میچز کے لیے ایرانی ٹیم کے کئی اہم کوچز اور فٹبال فیڈریشن کے اعلیٰ حکام کو امریکی ویزے ہی جاری نہیں کیے گئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ویزوں کے اجرا میں دانستہ طور پر پیدا کی جانے والی رکاوٹیں ابتدا ہی سے ایک بڑا مسئلہ رہیں، جبکہ ایرانی قومی ٹیم کو میچ وینیو (کھیل کے میدان) سے دور ایک الگ تھلگ مقام پر ٹھہرانا بھی انتظامیہ کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی ٹیم کے ساتھ بین الاقوامی میزبانی کے مسلمہ تقاضوں کے بالکل برعکس سلوک کیا گیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرِ ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے ورلڈ کپ میں ایران کی شکست اور ٹورنامنٹ سے اخراج پر دیے گئے متعصبانہ بیان کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار امریکی عہدیدار کی طرف سے ایران کے باہر ہونے پر خوشی منانے اور تمسخر اڑانے کا بیان انتہائی نامناسب اور کھیل کے اسپرٹ کے منافی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
17 August 2026
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026