LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ وفاق تک پہنچ گیا، تحقیقات کا حکم ایران میں حالیہ امریکی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا پٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات، پلیٹس ڈیٹا عوامی کرنے کی سفارش پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ

Web Desk

26 May 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منیٰ میں قائم پاکستانی حجاج کرام کے مختلف کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود پاکستانی عازمینِ حج کو فراہم کردہ رہائش، طعام اور دیگر طبی و سفری سہولیات کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کیمپوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کی مانیٹرنگ کی اور موقع پر موجود افسران کو حجاج کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک 100 سالہ بزرگ پاکستانی حاجی سے خصوصی طور پر ملاقات کی۔ انہوں نے معمر ترین حاجی کی خیریت دریافت کی، ان کے جذبے اور ہمت کو دل کھول کر سراہا اور ان سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ وزیر داخلہ نے دیگر حجاج کرام سے بھی کیمپس میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا اور ان سے رہائش و کھانے پینے کے معیار سے متعلق رائے لی۔

اس موقع پر حجاج کرام نے وزیر داخلہ کو اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں برس حج انتظامات مجموعی طور پر گزشتہ سالوں سے بہتر ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ابتدائی طور پر کچھ معمولی مسائل کا سامنا ضرور کرنا پڑا، لیکن حج مشن کے عملے نے مثالی تعاون کرتے ہوئے ان شکایات کا بروقت ازالہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے حجاج کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت کی تعریف کی۔ انہوں نے حجاج کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ “ہر حاجی ہمارے لیے بہت خاص اور محترم ہے، آپ کے تمام مسائل کے فوری حل کے لیے عملہ چوبیس گھنٹے متحرک ہے۔”

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے سعودی حکومت کے تعاون کا خصوصی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سعودی عرب نے اس بار ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے تحت حجاج کرام کو پاکستان کے اندر ہی امیگریشن کی جو عظیم الشان سہولت فراہم کی، وہ انتہائی قابلِ ستائش ہے۔ وزیر داخلہ نے حجاج کرام کے لیے ان خصوصی اور آسان ترین انتظامات پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزارتِ حج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔