وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی فورسز پر بیان کی شدید مذمت
Web Desk
7 November 2025
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے دیے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے متصادم بیان ناقابل برداشت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جانیں قربان کرنے والے افسروں اور جوانوں کے حوالے سے ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے اور افسروں و جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے امن کی آبیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں جہاں سب سے زیادہ شہید ہوئے۔
محسن نقوی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے اشتعال انگیز بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026
میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
12 October 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
12 October 2026
یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا
12 October 2026
پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
12 October 2026
مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا
12 October 2026
روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم
12 October 2026
امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ
12 October 2026