انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار
Web Desk
3 September 2026
انڈونیشیا میں حکومت کے مفت کھانے فراہم کرنے کے اربوں ڈالر کے فلیگ شپ پروگرام سے منسلک فوڈ پوائزننگ کے مختلف واقعات میں تقریباً 800 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔ پارلیمانی کمیشن برائے صحت کے رکن چارلس ہونورِس کے مطابق، رواں ہفتے مشرقی جاوا صوبے کے ضلع سیدوارجو میں 512 اور نگانجک میں 49 طلبہ جبکہ مغربی سُمترا کے خطے آگم میں 237 افراد زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہوئے۔ صدر پرابوو سوبیانتو کی جانب سے غذائی کمی دور کرنے کے لیے شروع کیا گیا یہ 12.94 ارب ڈالر کا منصوبہ انتظامی مسائل، کرپشن کے الزامات اور تکنیکی نقص نقائص کے باعث مسلسل تنازعات کا شکار ہے، جہاں غذائیت ایجنسی نے سیدوارجو کیس کے بعد متعلقہ کچن کو معطل کر دیا ہے۔ غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق، اس اسکیم کے تحت اب تک ہزاروں افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ سروے رپورٹ میں بھی عوامی اطمینان میں شدید کمی دیکھی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی
3 September 2026
عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر
3 September 2026
افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک
3 September 2026
یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار
3 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز
3 September 2026
پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ
3 September 2026
جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026