LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ

بھارت: یوٹیوبر نے فالوورز نہ ملنے پر 10 لاکھ روپے مالیت کا اسٹوڈیو جلا دیا

Web Desk

13 February 2026

بھارت، جھارکھنڈ: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں ایک 27 سالہ یوٹیوبر ودھایک پرجاپتی نے فالوورز حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد شدید مایوسی میں آ کر اپنے گھر کے اسٹوڈیو کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹوڈیو میں موجود 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل گیا۔ پولیس اور پڑوسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یوٹیوبر کے خاندان کو بچا لیا۔

ودھایک پرجاپتی اپنی رہائش گاہ سے فلم ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل ورک اسٹوڈیو چلاتے تھے۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ یوٹیوبر نے اسٹارڈم حاصل کرنے کی امید میں اپنی زمین بھی بیچ دی تھی لیکن فالوورز نہ ملنے کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق یوٹیوبر اسٹوڈیو کو آگ لگانے کے بعد فرار ہو گیا، لیکن رشتہ داروں نے اسے اگلی صبح تلاش کر کے محفوظ کر لیا۔ اب وہ ذہنی مسائل کے سبب زیرِ علاج ہیں۔