بھارتی شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک
Web Desk
28 August 2026
بھارت میں لڑاکا اور تربیتی طیاروں کے حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا، ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں ایک دو انجن والا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس المناک حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور انسٹرکٹر دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطالوی ساختہ ’ٹیکنام‘ (Tecnam) تربیتی طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے پرواز بھری تھی، تاہم تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر ٹریننگ سینٹر واپسی کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کی اصل وجوہات فی الحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم بھارتی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
28 August 2026
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک
28 August 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ
28 August 2026
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
28 August 2026
ایران کیساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: ترجمان وائٹ ہاؤس
28 August 2026
کے پی میں شعبۂ انصاف کیلئے اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ مختص، چیف جسٹس کا اظہار اطمینان
28 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقات
28 August 2026
پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت
28 August 2026