بھارتی سپریم کورٹ کا نوجوان مظاہرین کیخلاف کارروائی روکنے، نابالغ افراد کی رہائی کا حکم
Web Desk
29 July 2026
بھارتی سپریم کورٹ نے طلبہ اور نوجوانوں کے احتجاج پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے نوجوان مظاہرین کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی روکنے اور حراست میں لیے گئے نابالغ افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سماعت کے دوران بھارتی چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرامن احتجاج کرنا طلبہ کا آئینی حق ہے، لہٰذا نوجوان مظاہرین پر درج مقدمات پر فی الحال کوئی پیش رفت یا کارروائی نہ کی جائے۔
عدالتِ عظمیٰ نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک اعلٰی سطح کمیٹی یا خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو سخت احکامات جاری کیے ہیں کہ مظاہروں میں شریک افراد کا کسی بھی قسم کا ڈیجیٹل ڈیٹا پبلک نہ کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026