LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

ایرانی حملوں میں اسرائیل کے 100 فٹ گہرے بنکرز میں لوگ مارے گئے: بھارتی صحافی کا انکشاف

Web Desk

7 March 2026

ایرانی حملوں میں اسرائیل کے 100 فٹ گہرے بنکرز بھی محفوظ نہ رہے، بھارتی صحافی کا دعویٰ

ایک بھارتی صحافی نے اسرائیل کا دورہ کرنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران اسرائیل میں شدید تباہی ہوئی ہے اور 100 فٹ گہرے بنکرز بھی مکمل طور پر محفوظ ثابت نہیں ہوئے۔

صحافی کے مطابق اسرائیل میں حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات عام نہیں کی جاتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی مقامات پر بنائے گئے گہرے بنکرز میں موجود افراد بھی حملوں سے محفوظ نہیں رہ سکے۔

بھارتی صحافی نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیل میں لاشوں یا زخمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ ہسپتالوں تک رسائی بھی محدود ہے، جس کی وجہ سے اصل صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔

ان کے مطابق ایران کی جانب سے کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں کے مقابلے میں اسرائیلی دفاعی نظام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض مواقع پر میزائل حملوں سے پہلے خطرے کے سائرن بھی نہیں بج پاتے۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں صورتحال غیر یقینی رہی اور کئی مقامات پر لوگوں کو حملوں کی شدت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب دھماکے ہو چکے ہوتے ہیں۔