LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی تجارتی جہازوں کے نقصان کا ازالہ ایران کے منجمداثاثوں سے کیا جائے گیا، نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے: ٹرمپ ایران کے شہر بندر عباس اور جزیرہ قشم میں دھماکوں کی اطلاعات امریکا کی ایران پر جارحیت جاری، بندرعباس اور اہواز دھماکوں سے گونج اٹھے میری ٹائم آرگنائزیشن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے سنگین خطرہ قرار دیدیئے امریکی شہریوں کیلئے مشرق وسطیٰ سے متعلق سفری ہدایات جاری کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج رنگ لانے لگا، مودی سرکار طلبہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کویت کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن کیلئے براہِ راست خطرہ قرار دیدیئے بحری ناکہ بندی کا منصوبہ الٹا امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا: محمد باقر قالیباف امریکی انتظامیہ کے بعض عہدیدار زمینی حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں: عباس عراقچی امریکی صدر کی دھمکیاں مایوسی کی علامت ہیں: ایران کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل سندھ میں کل تک شدید بارشوں کا امکان، 23 اضلاع کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، مزید 2 فلسطینی شہید، کئی مکان تباہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی گونج غزہ میں غذائی بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ، اقوام متحدہ کی نئی وارننگ

کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج رنگ لانے لگا، مودی سرکار طلبہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

Web Desk

24 July 2026

بھارت میں تعلیمی نظام کی بے ضابطگیوں اور پیپر لیکس کے خلاف “کاکروچ جنتا پارٹی” کی جانب سے جاری شدید احتجاج کے بعد مودی حکومت بیک فٹ پر آ گئی ہے اور طلبہ کے مطالبات کے آگے گھٹنے ٹیکنے شروع کر دیے ہیں۔ کشیدہ صورتحال اور بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے پیشِ نظر حکومت نے مرکزی سیکرٹری ایجوکیشن کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ بھارتی پولیس کی جانب سے بدترین تشدد اور بربریت کے باوجود نوجوانوں کا احتجاج اور شفاف احتساب کا مطالبہ مسلسل زور پکڑتا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (ٹویٹر) پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں بھی نوجوان اور طلبہ مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہرین نے محض ایک عہدیدار کی برطرفی کو نا کافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے فوری استعفوں کے مطالبے پر اصرار برقرار رکھا ہوا ہے۔