LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

بھارت میں 36 برس تک 300 لگژری ہوٹلوں کو چکما دینے والا فراڈیا سامنے آگیا

Web Desk

10 July 2026

بھارت میں گزشتہ 36 برسوں سے ملک بھر کے 300 سے زائد لگژری ہوٹلوں کو چکما دینے والے ایک ہائی پروفائل فراڈئیے کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ملزم بنگسن جان کا طریقۂ واردات یہ تھا کہ وہ جعلی شناخت کے ذریعے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں بکنگ کرواتا، کئی روز تک وہاں کی مہنگی ترین سفری و رہائشی سہولیات استعمال کرتا اور پھر بل ادا کیے بغیر ہی رفو چکر ہو جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق، ملزم کو ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ایک ہوٹل نے شکایت درج کرائی کہ ملزم دو روز قیام کے بعد 63 ہزار 755 بھارتی روپے کا بل دیے بغیر فرار ہو گیا اور ساتھ میں ہوٹل کا ایک لاکھ 48 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ بھی چوری کر کے لے گیا۔ تفتیشی حکام نے اسی چوری شدہ لیپ ٹاپ کو ٹریک کر کے ملزم کا سراغ لگایا۔ تحقیقات کے دوران یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا کہ یہ مبینہ فراڈ 1990 سے جاری تھا اور ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ تین دہائیوں سے اسی مخصوص طریقے سے ہوٹل انتظامیہ کا اعتماد جیت کر سینکڑوں فائیو اسٹار ہوٹلوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔