سرگودھا میں بے سہارا بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا افتتاح
Web Desk
3 January 2026
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد اور صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرتھ نے سرگودھا میں نئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی سپورٹ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ سرگودھا میں بے سہارا، لاوارث اور استحصال کا شکار بچوں کو رہائشی سہولیات کے ساتھ قانونی معاونت اور نفسیاتی کونسلنگ فراہم کی جائے گی۔ انسٹیٹیوٹ میں 100 بچوں کے لیے رہائش کی گنجائش موجود ہے۔
سارہ احمد نے کہا کہ سرگودھا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی، جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک وسعت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے پنجاب میں پہلی مرتبہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
چیئرپرسن نے پنجاب بھر میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفاتر کے قیام میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ اور دیگر محکموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے دوران بچوں نے ٹیبلو پیش کیا، جبکہ چیئرپرسن سارہ احمد اور صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے انسٹیٹیوٹ کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں سے ملاقات کی گئی اور ان کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا۔
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے سرگودھا میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے قیام پر چیئرپرسن سارہ احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب مہوش سلطانہ، صفیہ سعید، احمد لغاری، صفدر حسین ساہی، رئیس نبیل، چائلڈ رائٹس ایکٹوسٹ افتخار مبارک، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اسما اعجاز، ڈپٹی کمشنر سرگودھا، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو راؤ ندیم اختر، ڈائریکٹر ایڈمن وقار عظیم اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید
29 July 2026
پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا
29 July 2026