LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

عمران خان پرحملے کے مجرم کو ایک اورکیس میں مزید سزا

Web Desk

4 February 2026

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد حملے کے مجرم محمد نوید کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ایک اور الزام میں 4 سال قید کی سزا سنادی۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ فضل الٰہی نے مجرم کو پنجاب آرمز (ترمیم شدہ) آرڈیننس 2015 کے تحت مجرم قرار دیا۔اوراسے چار سال کی سادہ قید کے ساتھ ساتھ 40ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی۔مجسٹریٹ نے  ہدایت کی کہ یہ سزا کسی بھی دیگر سزاؤں کے ساتھ چلائی جائے گی جو مجرم دوسرے فوجداری مقدمات میں کاٹ رہا ہو۔

سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے سپرنٹنڈنٹ کو چار سال کی سزا پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے محمد نوید کو تحویل میں لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔اپریل 2025 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان پینل کوڈکی   دفعہ 302بی کے تحت محمد نوید کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

3نومبر 2022 کو پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھےجب کہ ایک کارکن جان کی بازی ہار گیا تھا۔

عمران خان نے اس وقت کی اتحادی حکومت پی ڈی ایم اور کچھ سرکاری عہدیداروں پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھاتاہم واقعے کا مقدمہ  جائے وقوعہ سے گرفتار محمد نوید اور دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیاتھا۔