آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری
Web Desk
6 March 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ آج ہونے والی آن لائن میٹنگ میں بجلی اور گیس کے بلوں کے ذریعے ایف بی آر (FBR) کو ملنے والے ٹیکسز کے معاملے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف مشن نے صوبوں کی جانب سے پیش کردہ پی ایس ڈی پی (PSDP) اخراجات کی تفصیلات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مشن کا کہنا ہے کہ پہلے چھ ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی صورتحال بہتر نہیں رہی۔ آئی ایم ایف نے یہ اہم سوال بھی اٹھایا کہ اگر اگلے چھ ماہ میں پی ایس ڈی پی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے تو بجٹ میں ‘اکاؤنٹ سرپلس’ کا ہدف کیسے برقرار رکھا جائے گا۔
آج ایف بی آر کے ساتھ ہونے والی دوسری اہم میٹنگ میں ٹیکس شارٹ فال کو پورا کرنے کے متبادل طریقوں پر غور کیا جائے گا تاکہ ریونیو اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جا سکے۔ آئی ایم ایف مشن توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں میں کمی اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026
یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا
11 July 2026