LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

متنازع ٹوئٹس کیس، ایمان مزاری، ہادی علی کومجموعی طورپر 17، 17سال قید، 3کروڑ 60لاکھ روپے جرمانہ

Web Desk

24 January 2026

اسلام آباد کی مقامی نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  کےجج افضل مجوکہ نے متنازع ٹویٹس کیس کا مختصر فیصلہ  سنایا۔  22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان پر پیکاایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5، 5 سال قید  اور  50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاجبکہ اسی ایکٹ کے سیکشنن 10 کے تحت 10، 10 سال قید  اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید  اور  3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔پیکا سیکشن 11 میں دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔

اس سے قبل  کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری اورہادی علی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیاتھا۔