اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا بڑا قدم: وفاقی آئینی عدالت سے انٹراکورٹ اپیل واپس سپریم کورٹ بھیجنے کی درخواست
Web Desk
22 November 2025
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے 27ویں آئینی ترمیم اور اس کے تحت قائم کی گئی وفاقی آئینی عدالت کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے تین ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر اور سینیارٹی میں تبدیلی کے خلاف دائر اپنی انٹراکورٹ اپیل وفاقی آئینی عدالت سے واپس لینے اور اسے دوبارہ سپریم کورٹ بھیجنے کے لیے متفرق درخواست جمع کرادی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم اور اس کے نتیجے میں قائم کی گئی وفاقی آئینی عدالت آئینی تقاضوں کے مطابق نہیں، لہٰذا اس کے پاس انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کا اختیار بھی موجود نہیں۔ ججز نے مؤقف اپنایا کہ کیس آئینی نوعیت کا ہے اور اس پر اصل فورم یعنی سپریم کورٹ ہی فیصلہ کرنے کا دائرہ اختیار رکھتی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے اس اپیل کی سماعت 24 نومبر کے لیے مقرر کر رکھی ہے، تاہم درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو مقررہ تاریخ سے قبل ہی واپس لے کر سپریم کورٹ منتقل کیا جائے تاکہ معاملہ آئینی فورم پر ہی نمٹایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا
28 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ
28 September 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا
28 September 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری
28 September 2026
پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026