190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل دینے کیلئے مہلت
Web Desk
15 May 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اپیلوں پر سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کے لیے 20 مئی تک کی آخری اور حتمی مہلت دے دی ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق، دفاعی وکیل سلمان صفدر نے اپنے موکلین سے ہدایات لینے کی بنیاد پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی، جس کی نیب (NAB) کے پراسیکیوٹرز نے سخت مخالفت کی۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم میں عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر تمام فریقین کو دلائل کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی تھی، لیکن آج کی سماعت میں ٹھوس دلائل کے بجائے “کمزور وجوہات” کی بنا پر التوا مانگا گیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ چونکہ مرکزی اپیلیں خود سلمان صفدر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، اس لیے وہ کیس کی حساسیت سے واقف ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیس کی اہمیت کے پیش نظر وکیل صفائی کو ایک آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سلمان صفدر تمام ضروری قانونی تیاری مکمل کریں اور 20 مئی کو ہونے والی آئندہ سماعت پر ہر صورت اپیلوں پر باقاعدہ دلائل دیں۔
متعلقہ عنوانات
قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی
31 August 2026
سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف
31 August 2026
خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
31 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد
31 August 2026
معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ
31 August 2026
میر رضا کیس: شہریوں سے معلومات کیلئے نمبر اور ای میل جاری
31 August 2026
جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر
31 August 2026
پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا
31 August 2026