کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، جرائم پیشہ افراد سرینڈر کریں: آئی جی سندھ
Web Desk
6 February 2026
کراچی: آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی سرینڈر پالیسی کے تحت بڑی تعداد میں ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں جبکہ مزید افراد بھی رابطے میں ہیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کچے کا علاقہ انتہائی زرخیز زمین پر مشتمل ہے، جہاں ریاست کی رٹ کمزور ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے قبضہ جما لیا تھا اور مختلف قبائل کے درمیان جھگڑوں نے جرائم کو تقویت دی۔ انہوں نے کہا کہ اغوا برائے تاوان، ہنی ٹریپ اور جعلی اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر اغوا کیا جاتا رہا، تاوان کی رقم سے ملٹری گریڈ اسلحہ اور آر پی جی جیسے مہلک ہتھیار خریدے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ڈاکو جدید اسلحے کے باعث پولیس کو للکارنے لگے، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کی رٹ مکمل ختم کی جائے گی۔ سندھ حکومت نے پولیس کو فری ہینڈ دیا ہے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ جو افراد جرائم کی دنیا سے توبہ کر چکے ہیں انہیں تنگ نہیں کیا جائے گا، تاہم سرینڈر کے بعد بھی جرائم پیشہ افراد کی مدد کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے اور اپنی زمینیں آباد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے افراد کا ساتھ دے گی اور وہ اپنے بچوں کو حلال روزی کما کر کھلائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی سرحدوں سے اسلحے کی ترسیل بڑا مسئلہ ہے جسے روکنے کے لیے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔ سب سے پہلا مقصد علاقے کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیسنگ آسان کام نہیں، دانستہ یا نادانستہ غلطی کی گنجائش ہو سکتی ہے لیکن الزام ثابت ہونے پر سخت کارروائی ہوگی۔ اندرون سندھ صحافیوں پر درج مقدمے کے حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی حیدرآباد انکوائری کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026