ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان
Web Desk
9 February 2026
اسلام آباد: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ ممکنہ طور پر 12 فروری کو کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 9 فروری تک جواب دینے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
ذرائع کے مطابق آج پاک بھارت میچ سے متعلق کوئی پیشرفت متوقع نہیں ہے، اور فیصلے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، جس میں وہ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات پر بریف کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے ہدایات لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ گزشتہ شب آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میں پاک بھارت میچ اور خطے کی مجموعی کرکٹ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی وفد گزشتہ روز بھارت سے میچ کھیلنے کی درخواست لے کر لاہور پہنچا تھا۔ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026
حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
14 October 2026
قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش
14 October 2026
محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات
14 October 2026
سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ
14 October 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا
14 October 2026
وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
14 October 2026