LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

لارڈز اور قذافی اسٹیڈیم کی پچز غیر تسلی بخش قرار، آئی سی سی نے ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کر دیا

Web Desk

9 June 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لارڈز اور قذافی اسٹیڈیم کی پچز کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دونوں وینیوز کو ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کی پچز پر میچ ریفریز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

لارڈز ٹیسٹ کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لارڈز کی پچ پر غیر معمولی سیم موومنٹ اور غیر متوقع باؤنس دیکھنے میں آیا، جس سے بیٹ اور بال کے درمیان توازن متاثر ہوا۔

دوسری جانب گریم لا بروئے کی رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کی پچ سست اور کم باؤنس والی تھی، جس کے باعث رنز بنانا مشکل رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پچ ون ڈے کرکٹ کے معیار پر پوری نہیں اتری جبکہ اسپنرز کو ابتدا سے ہی مدد ملتی رہی۔

آئی سی سی نے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو رپورٹس ارسال کر دی ہیں اور اپیل کے لیے چودہ روز کی مہلت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لارڈز اور قذافی اسٹیڈیم کے خلاف اس سے قبل کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ موجود نہیں تھا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق غیر تسلی بخش پچ پر ایک اور ناقابلِ کھیل پچ پر تین ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جاتے ہیں، جبکہ چھ ڈی میرٹ پوائنٹس پر وینیو ایک سال اور بارہ ڈی میرٹ پوائنٹس پر دو سال کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی سے محروم ہو سکتا ہے۔