آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل ظاہر کر دیا، فارمولے پر چوبیس گھنٹوں میں پیشرفت متوقع
Web Desk
9 February 2026
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے ایک ایسا فارمولہ تیار کیا ہے جو پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش کے مابین پیش آنے والی زیادتیوں کے ازالے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس معاملے میں بڑی پیشرفت کی توقع ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، بی سی بی کے صدر امین السلام اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔ تینوں فریقین کے درمیان پانچ گھنٹے سے زائد مذاکرات ہوئے جن میں آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان مذاکرات میں باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔ مذاکرات کے اختتام پر آئی سی سی کے عمران خواجہ اور بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر واپس روانہ ہو گئے تاکہ تجاویز کی حتمی منظوری اور اپنی حکومت کو بریفنگ دی جا سکے۔
باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد چوبیس گھنٹوں میں آئی سی سی اور بی سی بی کا دوبارہ رابطہ متوقع ہے، جس سے کرکٹ کے عالمی معاملات میں ایک اہم پیشرفت سامنے آ سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی
15 October 2026
احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026