آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر، سکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا
Web Desk
24 January 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے جبکہ اس کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے میچز منتقل کرنے اور معاملہ ڈسپوٹ ریزولوشن کمیٹی میں بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان جلد کرے گا۔ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں بنگلہ دیش کو تقریباً 350 کروڑ ٹکا کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست ووٹنگ کے بعد مسترد کی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے حکومتی دباؤ کے باعث بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکال دیا تھا، جبکہ سکاٹ لینڈ کو گروپ سی میں شامل کر لیا گیا ہے۔
گروپ سی میں اب سکاٹ لینڈ کے ساتھ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، اٹلی اور نیپال شامل ہوں گے۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق جمعے کی شام بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو باضابطہ ای میل ارسال کی گئی، جس میں بی سی بی کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے متبادل ٹیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متبادل ٹیم کے شامل ہونے کی صورت میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بنگلہ دیش کا حصہ بھی متبادل ٹیم کو منتقل کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے معاملے پر آئی سی سی تنازعہ کمیٹی میں درخواست دائر کر رکھی ہے، تاہم تاحال اس درخواست کی سماعت کی تاریخ مقرر نہیں ہو سکی۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026