ہنگری میں مسافر بس کو حادثہ، 12 افراد ہلاک، 10 زخمی
Web Desk
17 August 2026
مشرقی ہنگری کے علاقے میزُوکیرِشٹیش کے قریب ایم تھری موٹروے پر پولینڈ کے سیاحوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بس نِیریگ ہازا شہر کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک سڑک سے اتر کر گڑھے میں الٹ گئی۔ ہنگری کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایم ٹی آئی کے مطابق بس میں 57 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے۔ ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگیار نے حادثے میں جانی نقصان کی تصدیق کی جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کو دورانِ سفر اونگھ آنے کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
17 August 2026
ایران پالیسی پر سوالات، اتحادی امریکی صدر کی سفارتی حکمت عملی سے ناخوش
17 August 2026
گوگل کا نیا فیچر، نینو بنانا کی تصاویر اور ویڈیوز سے واٹر مارک ہٹانا ممکن
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کی پولنگ کب ہوگئی، شیڈول کا اعلان کردیا گیا
17 August 2026
غزہ کی صورتحال پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کردیا
17 August 2026
آبنائے ہرمز امریکی علاقہ بنانے کی بات پر مذاق بھی بڑی غلطی ہے، ایرانی آرمی چیف
17 August 2026
آزاد کشمیر کی مخصوص نشستیں، نواز شریف نے خواتین امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے
17 August 2026
نئے انتظامی یونٹس سے صرف کراچی نہیں، پورے پاکستان کے مسائل حل ہوں گے: مصطفیٰ کمال
17 August 2026