انصار اللہ کا سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Web Desk
23 July 2026
یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے بحیرہ احمر کی اہم سمندری گزرگاہ میں سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق انصار اللہ نے اپنے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ان دونوں سعودی آئل ٹینکرز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی تھی۔
اس سے قبل برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے رپورٹ جاری کی تھی کہ سعودی عرب کے ساحلی شہر الشقیق سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور سمندر میں ایک تجارتی بحری جہاز میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
برطانوی ایجنسی کے مطابق متاثرہ آئل ٹینکر کے کپتان نے تصدیق کی ہے کہ جہاز کو ایک اینٹی شپ میزائل لگا ہے جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا سمندر میں تیل کے پھیلاؤ سے متعلق ماحولیاتی اثرات رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گیانا، مسافروں سے بھری فیری سمندر میں ڈوب گئی، 41 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
23 July 2026
ایران کی جانب سے آنے والے ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کردیا: کویت
23 July 2026
سیریک، اہواز اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے ہیں، ایرانی میڈیا
23 July 2026
امریکی فوج نے ایران پر مزید شدید فضائی حملے شروع کر دیے
23 July 2026
امریکا نے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کا دعویٰ مسترد کر دیا
23 July 2026
امریکی ایوان نمائندگان میں قومی دفاعی اختیارات سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور
22 July 2026
یورپ جارحیت کی پیروی کی بجائے سفارتکاری میں قائدانہ کردار ادا کرے، کاظم غریب آبادی
22 July 2026
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کی تیاریاں مکمل کر لیں
22 July 2026