LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ

پنجابی زبان کو تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں لانے کیلئے تاریخی اقدامات کا حکم

Web Desk

25 November 2025

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت وزراء اور سیکرٹریوں کا اجلاس ہوا جس میں ہر ادارے کی پرفارمنس پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ ایجوکیشن سے لے کر ماحولیات،جنگلات،وائلڈ لائف، فشریز، ٹورازم، آرکیالوجی، سپورٹس اور لیبر تک ہر شعبے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ پنجاب کے محنت کشوں کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لئے جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار ورکرز کے لیے 3 مرلے کے پلاٹ دینے کا منصوبہ تیار ہے، اپنی چھت، اپنا گھرسکیم کے تحت خصوصی قرضے دئیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، پنجاب کے ہر راستے کو سرسبز بنانے کے لیے ریلوے ٹریک، سڑکوں اور نہروں کے کنارے شجرکاری کے اقدامات کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ قدرتی وسائل کی حفاظت کے لئے پنجاب میں جنگلات میں آگ لگنے سے 20 منٹ پہلے مطلع کرنے والا جدید فائر الارمنگ سسٹم نصب کیا جائے گا، پنجاب کے جنگلات کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سپیشل سینسنگ سسٹم کے ذریعے غیر قانونی درخت کاٹنے کے واقعات کا فوری سدباب کیا جائے گا۔انہوں نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے ہر ماہ چیمپئن شپ ایونٹس کرانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں شریمپ فارمنگ نے اپنی کامیابی کی چھاپ چھوڑ دی ہے، کروڑوں روپے کے جھینگے کامیابی سے ایکسپورٹ کیے گئے،پانچ ہزار ایکڑ پر شریمپ فارمنگ فروری2026سے شروع ہوجائے گی، وزیراعلیٰ نے 50ہزار ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا فیسبلٹی کا پلان طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں میں سیاحت کا نیا ڈیجیٹل دور شروع ہونے جا رہا ہے، میگنی فیشنٹ پنجاب ایپ تیار کر لی گئی، ہر سیاح کو آسانی، سہولت اور پنجاب کی خوبصورتی کی مکمل معلومات میسر ہوں گی،