LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا حنا جاوید قتل کیس پر اہم بیان سامنے آگیا لاہور میں شہری کے نام پر 2354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا حیران کن انکشاف افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور ان سے وابستہ گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری

وزیراعلیٰ مریم نواز کا حنا جاوید قتل کیس پر اہم بیان سامنے آگیا

Web Desk

25 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حنا جاوید قتل کیس کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات پر ذاتی طور پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تفتیشی عمل کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ کیس کی سائنسی تفتیش کے دوران ڈی این اے (DNA) اور پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں، جن کے نتائج سے یہ اشارے ملے ہیں کہ حنا جاوید کو مبینہ طور پر گھریلو ملازم نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

مریم نواز شریف نے مزید واضح کیا کہ حنا جاوید قتل کیس کی جامع تحقیقات تاحال جاری ہیں اور تفتیشی عمل مکمل ہونے تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکتا، تاہم انصاف کے تقاضے بلا تفریق پورے کیے جائیں گے۔