شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
Web Desk
9 December 2025
سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں ٹرانسپورٹ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔
اے ڈی بی کے وفد نے سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے مکمل مالی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مزید منصوبوں میں تکنیکی و مالی تعاون جاری رکھا جائے گا۔
شرجیل انعام میمن نے وفد کو بتایا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی مرتبہ بایو گیس سے چلنے والی بسیں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی جدید بسوں کی خریداری کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیح ہے کہ نہ صرف بسوں کا معیار جدید ہو بلکہ سروس بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کی جائے۔ ان کے مطابق یہ بسیں ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (ITS) سے بھی لیس ہوں گی۔
شرجیل انعام میمن نے مزید بتایا کہ کراچی میں بایو گیس پلانٹ منصوبے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ ان کے مطابق بایو گیس پلانٹ اور الیکٹرک گاڑیوں جیسے اقدامات ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی کا سبب بنیں گے۔
متعلقہ عنوانات
آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
8 November 2026
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026