LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں ترک وزیر داخلہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کا دورہ

Web Desk

6 November 2025

اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹر کا اعلیٰ سطح ترک وفد نے دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کی، جبکہ ترکیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صدر علی حمزہ پہلوان بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ترک وفد کے ہمراہ این ڈی ایم اے کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کا استقبال کیا۔

ترک وفد کو این ڈی ایم اے کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام، پیشگی آگاہی کے طریقہ کار اور آفات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ پاک-ترکیہ سینٹر کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ یہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سینٹر نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر سے منسلک ہوگا۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے این ڈی ایم اے کی مؤثر کارکردگی، جدید تیاریوں اور آفات سے نمٹنے کے فعال نظام کی تعریف کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے فلاحی اقدامات میں باہمی اشتراک اور استعدادِ کار بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ترکیہ کی مسلسل امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ خطے میں ماحولیاتی آفات کے خلاف مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے۔