بالائی علاقوں میں شدید برفباری، نظام زندگی متاثر، متعدد رابطہ سڑکیں بند
Web Desk
26 January 2026
ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری اور شدید سرد موسم کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔
گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں کئی فٹ برف پڑ چکی ہے، جس کی وجہ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند اور بجلی کا نظام درہم برہم ہے جبکہ سیکڑوں افراد محصور ہو گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے کل تک ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی سمیت کئی علاقوں میں مزید شدید برفباری کا امکان ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خطرہ ہے۔ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
درجہ حرارت کی صورتحال: لہہ منفی 14، استور منفی 9، نتھیا گلی منفی 9، پاراچنار منفی 8، گوپس منفی 7، مالم جبہ منفی 6 اور اسکردو میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026