پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
Web Desk
29 August 2026
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر وفاق کے زیرِ انتظام تمام سرکاری ہسپتالوں میں فوری طور پر جامع فائر سیفٹی آڈٹ کا آغاز کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق مجاز اور ماہر کمپنیوں کے ذریعے کیے جانے والے اس آڈٹ میں فائر الارم، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹ، بجلی کے نظام اور ممکنہ فائر ہیزرڈز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ مزید برآں، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو سرکاری و نجی صحت اداروں میں آڈٹ کی تصدیق اور تعمیل سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی فوری خطرے کا باعث بننے والی خامیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026
ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان
29 August 2026