شارجہ کتاب میلہ 2026، پاکستانی شیف عالمی پکوان، ثقافتی سرگرمیوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
Web Desk
4 November 2026
متحدہ عرب امارات کے اہم ثقافتی مرکز شارجہ میں منعقد ہونے والے عالمی شہرت یافتہ شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے (SIBF 2026) کے 45ویں ایڈیشن میں دنیا بھر کی کتب اور ادیبوں کے ساتھ ساتھ اب پاکستانی کھانوں کی خوشبو اور روایتی ذائقے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ اس عالمی میلے کے خصوصی ’کوکری کارنر‘ میں پاکستانی نژاد بین الاقوامی شیف کوثر راجہ (کوثر احمد) بھی شرکت کر رہی ہیں، جو عالمی پکوان اور ثقافتی پروگرامز کے ذریعے پاکستان کی امیر غذائی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔
شارجہ میں 4 سے 15 نومبر 2026ء تک جاری رہنے والے اس 12 روزہی عالمی کتاب میلے میں اس مرتبہ علم و ادب کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کی غذائی روایات کو بھی خاص جگہ دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں قائم کوکری کارنر میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، بھارت اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شیفس لائیو کوکنگ ڈیمو، کھانوں کی تیاری کی تکنیک اور ثقافتی کہانیوں کے ذریعے زائرین کو محظوظ کریں گے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) اور میلے کی انتظامیہ کے مطابق، اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر شیف کوثر راجہ کی شرکت دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بالخصوص فخر کا باعث ہے۔ اس نمائش میں 126 سے زائد ممالک کے 3 ہزار 212 سے زائد ناشرین و نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، جبکہ 17 لاکھ سے زائد کتب اور 1500 سے زائد متنوع ثقافتی و ادبی سرگرمیاں انعقاد کا حصہ ہیں۔ یہ میلہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنی روایات اور صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر دیکھنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف
13 November 2026
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
13 November 2026
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
13 November 2026
وفاقی دارالحکومت کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ
13 November 2026
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
13 November 2026
صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ
13 November 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی
13 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع
13 November 2026