ہانیہ عامر مداحوں کو سبق آموز پیغام دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں
Web Desk
22 July 2026
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی رکشے میں سفر کرنے اور عاجزی کا درس دینے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں اپنے دوست کے سوال پر کہ “اتنی بڑی اسٹار ہو کر رکشے میں سفر کیوں؟” ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ‘جو شاخ جھک جاتی ہے، اس پر زیادہ پھل لگتے ہیں’۔ تاہم، اداکارہ کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے ان کی سادگی اور عاجزی کو سراہا، جبکہ اکثریت نے کہاوت غلط بیان کرنے پر ان کی تصحیح کرتے ہوئے لکھا کہ اصل ضرب المثل “پھلوں سے لدی شاخ ہی جھکتی ہے” ہے۔ علاوہ ازیں، کچھ صارفین نے ان کے اندازِ گفتگو کو ناپختہ قرار دیا، جبکہ ان کے مداحوں نے الفاظ کی غلطی کے بجائے پیغام کی روح کو سمجھنے کا مشورہ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے معروف وائس آرٹسٹ انتقال کرگئے
26 October 2026
کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے
26 October 2026
فلمی ادارے میں احتجاج پر نصیرالدین شاہ کی حمایت، بی جے پی کا تحقیقات کا مطالبہ
26 October 2026
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
25 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026
لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
23 October 2026