LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

حمزہ شہباز شریف کا وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

Web Desk

11 September 2026

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (DCD) کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل نے ان کا گرمجوش استقبال کیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے حمزہ شہباز شریف کو شعبے کے دائرہ کار، کارکردگی اور جدید ڈیجیٹل اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل میڈیا عوامی رابطے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے اور پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے و من گھڑت خبروں کی روک تھام ڈی سی ڈی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پی ٹی وی ڈیجیٹل کے ذریعے حکومتی اقدامات اور قومی بیانیے کو جدید تقاضوں کے مطابق اجاگر کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیجیٹل شعبے میں جاری سرگرمیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور وزارتِ اطلاعات کی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کاوشوں کو سراہا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مؤثر اور مثبت استعمال سے دنیا بھر میں پاکستان کا روشن اور مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں پی ٹی وی ڈیجیٹل کی رسائی بڑھانے، سوشل میڈیا کے ذریعے ابلاغ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو، وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔