LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے کیف میں فضائی حملے، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس روس میں طاعون کے ممکنہ کیس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: امریکی صدر سائبیریا میں سائنسی تجربہ گاہ میں خاتون محقق کی ہلاکت، علاقے میں شدید خوف و ہراس روشنی سے دماغی خلیوں کو کنٹرول کرنے والی تحقیق پر 3 سائنس دانوں کو نوبیل انعام اسرائیل کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی زخمی عراقی شہر کرکوک میں داعش کے حملے، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت مسلسل ریکارڈ کم سطح پر برقرار نیوزی لینڈ کی حکمران نیشنل پارٹی کی عوامی حمایت کم ہو کر 25.9 فیصد رہ گئی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ

9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

Web Desk

6 September 2026

 پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر اور سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کو آر اے بازار کے قریب ایک دوست کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (ATC) کی جانب سے اشتہاری قرار دیے جانے اور دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد انہیں لاہور پولیس کی انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حماد اظہر 9 مئی 2023ء کے واقعات کے بعد درج ہونے والے 50 سے زائد مختلف مقدمات میں نامزد ملزم ہیں اور طویل عرصے سے روپوش تھے۔ وہ اپنے والد کے انتقال کے موقع پر منظرِ عام پر آئے تھے جس کے بعد دوبارہ روپوش ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے گرفتاری سے قبل حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور اور پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا، جبکہ مقدمات کے اندراج اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث وہ پارٹی کے صوبائی عہدے سے پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو 9 مئی سے متعلقہ مقدمات میں قانونی تفتیش کے لیے متعلقہ عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔