پٹرولیم لیوی واپس لینے تک حکومت کے خلاف دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم
Web Desk
17 August 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فیصل چوک مال روڈ لاہور میں پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حکمران طبقے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف پیٹرول کی قیمتیں ہی نہیں بڑھاتی بلکہ اس پر اضافی ٹیکسز کا بوجھ بھی عوام پر ڈال دیتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور، کراچی اور پشاور کے گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے شروع ہو چکے ہیں جو حکومت کے گھٹنے ٹیکنے تک جاری رہیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بریفنگ کے لیے اسلام آباد نہیں جائیں گے اور بات چیت صرف پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر ہی ہو گی۔ انہوں نے جاگیردارانہ اور بیوروکریٹک نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکمران اپنی مراعات ختم کریں اور غریب عوام کا استحصال بند کریں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
10 October 2026
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026
شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت
10 October 2026
زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف
10 October 2026
ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور 13 سالہ بیٹا جاں بحق
10 October 2026
سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری
10 October 2026