احتجاجی تحریک تیز، ضرورت پڑی تو دھرنا طویل کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
7 August 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کے حصول کے لیے اپنی احتجاجی تحریک تیز کر دی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو جاری دھرنوں کا دورانیہ مزید طویل کیا جائے گا۔
صوبائی دارالحکومت میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کے ساحلوں سے لے کر لاہور اور ملک کے دیگر تمام بڑے شہروں میں سیکڑوں مقامات پر عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری لیوی، ٹیکسوں کی بھرمر اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو مہنگا پٹرول فروخت کر کے لیوی کی مد میں اربوں روپے بٹورے جا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے زور دے کر کہا کہ موجودہ معاشی نظام عوامی مسائل کا حل فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، لہٰذا حکمران اپنی عوام دشمن پالیسیوں پر فوری نظرثانی کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کیا جائے اور غریب، مزدور، کسان، طلبہ اور متوسط طبقے کو معاشی ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کی تحریک مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، جبکہ انہوں نے کارکنان کو نظم و ضبط برقرار رکھنے اور ایمبولینسز کے لیے راستہ ہمیشہ کھلا رکھنے کی سخت ہدایت بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026