LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

آئین قانون عوام کی عدالت میں پردہ ڈالنا ممکن نہیں,فاروق ستار

Web Desk

24 January 2026

کراچی: سانحہ گل پلازہ پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، جس کی نگرانی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کریں۔

تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ سوال نہ پوچھا جائے کہ وزیراعلیٰ یا میئر کہاں تھے بلکہ اصل مسئلے پر توجہ دی جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے سٹو نہیں پیا، ان کے صبر کی آخری حد ہے، اور مزید سانحات برداشت کرنے کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاست شاپنگ مالز یا آر جے مال تک محدود نہیں، بتایا جائے کہ مزید کتنی عمارتوں کے جلنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ مطالبہ کیا گیا کہ سب سے سوال کیے جائیں اور بلا تفریق احتساب کیا جائے۔

تقاریر میں سندھ حکومت پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ عمارت کو گرانے میں عجلت دکھا رہی ہے جبکہ اصل حقائق سامنے لانے کے بجائے پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کہا گیا کہ دو ٹرک ملبہ پہلے ہی غائب ہو چکا ہے اور خدشہ ہے کہ کہیں باقیات فروخت تو نہیں کی گئیں۔

سوال اٹھایا گیا کہ کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی کب جائے وقوعہ پر پہنچے، پی ڈی ایم اے کہاں تھا، اور بیسمنٹ میں موجود افراد کون تھے۔ مقررین نے کہا کہ جن پر غفلت کے الزامات ہیں وہ خود تحقیقات نہیں کر سکتے، اس لیے آزاد جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ پورشن مافیا، نیب کیسز اور دیگر ذمہ دار عناصر کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ آخر میں واضح کیا گیا کہ کراچی کے شہری اب کسی کو استثنا دینے کے لیے تیار نہیں اور آئین و قانون کے تحت مکمل احتساب ہی واحد حل ہے۔