گل پلازہ سانحے میں بڑی پیش رفت، مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کے تحت درج
Web Desk
24 January 2026
کراچی: گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے سلسلے میں نبی بخش تھانے کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی ہے۔ مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں شدید غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا، جبکہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے اور لائٹس بند ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی داخلی اور خارجی راستے بند تھے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔
اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ذمہ داران کے نام مقدمے میں شامل کیے جائیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ ایف آئی آر گل پلازہ سانحے میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان
24 October 2026
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر
24 October 2026
اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
24 October 2026
آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت
24 October 2026
فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار
24 October 2026
پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں
24 October 2026
پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی
24 October 2026
وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع
24 October 2026