سانحہ گل پلازہ: ڈی این اے کے ذریعے مزید 3 لاشوں کی شناخت مکمل
Web Desk
27 January 2026
کراچی کے افسوسناک سانحہ گل پلازہ میں مجموعی طور پر 73 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) کی فارینسک ڈی این اے لیبارٹری میں جاری ہے۔
لیب حکام کے مطابق تازہ ڈی این اے تجزیے کے نتیجے میں مزید 3 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، جس کے بعد اب تک شناخت ہونے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے۔
ڈی این اے لیبارٹری کو اب تک 48 لاشوں کے سیمپلز موصول ہو چکے ہیں، جبکہ 56 لواحقین نے ریفرنس نمونے فراہم کیے ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹنگ کے دوران مجموعی طور پر 24 سیمپلز کا میچ کیا گیا، تاہم 4 نمونے انسانی باقیات کی تکرار کے باعث شامل نہیں کیے گئے۔
لیب حکام کا کہنا ہے کہ ایک ایسی لاش بھی شناخت کے مرحلے میں شامل ہو گئی ہے جس کا ابتدائی طور پر کوئی ریفرنس میچ نہیں ہو سکا تھا، بعد ازاں ریفرنس سیمپل موصول ہونے پر اس کی شناخت ممکن بنائی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ممکنہ تاریخی ملاقات سے عالمی استحکام کی امیدیں وابستہ
25 October 2026
ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز
25 October 2026
پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
25 October 2026
ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن
25 October 2026
اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور
25 October 2026
مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف
25 October 2026
شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور
25 October 2026
ریاض ایئرپورٹ پر دو ہفتے بعد پروازیں بحال، حوثیوں کی دوبارہ حملوں کی دھمکی
25 October 2026