یونان میں جنگلاتی آگ بجھاتے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، عملے کے 2 افراد ہلاک
Web Desk
2 August 2026
یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے مغرب میں واقع پساتھا کے جنگلات میں آگ بجھانے کی امدادی کارروائیوں کے دوران فائر ڈپارٹمنٹ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہیلی کاپٹر دوسرے ہیلی کاپٹر کے نچلے حصے سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں وہ زوردار دھماکے سے پھٹ کر زمین پر جا گرا۔ اس المناک حادثے میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا پائلٹ اور یونان فائر سروس کا ایک افسر ہلاک ہو گئے۔
فائر سروس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شدید زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں عملے کے دونوں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حادثے کے شکار دوسرے ہیلی کاپٹر کے عملے کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیکڑوں فائر فائٹرز ایتھنز کے مغرب میں لگی ہولناک آگ کو آبادی والے مضافاتی علاقوں تک پھیلنے سے روکنے کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ حکام نے حادثے کی تفصیلی تحقیقات مکمل ہونے تک علاقے میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق
2 August 2026
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
2 August 2026
ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر
2 August 2026
یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر
2 August 2026
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
2 August 2026
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
2 August 2026
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
2 August 2026
عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا
2 August 2026