LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

Web Desk

10 August 2026

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں جوں کی توں برقرار رہیں گی۔

وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت پٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 380 روپے 86 پیسے فی لٹر پر مستحکم رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ مقررہ مدت کے لیے بلا تاخیر اور بلا ردوبدل نافذ العمل رہیں گی۔

حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو فی الحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی مزید اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، جس سے عام صارفین کو وقتی طور پر ریلیف میسر آئے گا۔