LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال: حکومت اور ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات شروع

Web Desk

10 August 2026

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے جاری مسلسل پہیہ جام ہڑتال کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے وفاقی حکومت اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس اہم مذاکراتی نشست میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر پٹرولیم پرویز علی ملک، اور وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے علاوہ وزارت خزانہ کے اعلا نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا وفد صدر ملک شہزاد اعوان کی قیادت میں مذاکرات میں موجود ہے، جس میں تنظیم کے دیگر رہنما چوہدری قمر زمان گل، ملک شبر خان، نثار حسین جعفری، امداد حسین نقوی اور چوہدری اویس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی مکمل طور پر جاری ہے۔ ٹرانسپورٹ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی سے لے کر چترال تک تمام چھوٹی اور بڑی مال بردار گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر دی گئی ہیں۔ تین دنوں سے جاری اس پہیہ جام کی وجہ سے تازہ پھلوں اور سبزیوں سے لدی ہوئی سیکڑوں گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے اور تجارتی و کاروباری سرگرمیاں فلج ہو کر رہ گئی ہیں۔

ٹرانسپورٹ اتحاد کے نمائندوں نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتی، اس وقت تک ہڑتال غیر معینہ مدت کے لیے جاری رکھی جائے گی۔ فی الوقت حکومت اور اتحاد کے رہنماؤں کے درمیان مطالبات کی منظوری اور ہڑتال کو ختم کروانے کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کا عمل جاری ہے۔