LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال 40 دن کیلئے مؤخر کردی

Web Desk

17 August 2026

حکومتی نمائندوں اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے گزشتہ 9 دن سے جاری اپنی ملک گیر ہڑتال کو 40 دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں گورنر سندھ نہال ہاشمی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد نے شرکت کی। مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک شہزاد نے بتایا کہ حکومت نے ٹول ٹیکس پر نظرثانی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور وقت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے باقی مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹیاں کام کریں گی، نیز انہوں نے کراچی-حیدرآباد موٹروے کے معیار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سکھر سے حیدرآباد اور کراچی تک نئی موٹروے کا منصوبہ اسی سال شروع کرنے کا اعلان کیا۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مذاکرات کی کامیابی کو ملکی معاشی مفاد میں اہم قرار دیا اور اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔