LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Web Desk

17 July 2026

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مندی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 86 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 36 ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 3 ہزار 994 ڈالر پر آ گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی قیمتوں پر پڑا۔ دوسری جانب، چاندی کے نرخ بھی 126 روپے کی کمی کے ساتھ 6 ہزار 29 روپے فی تولہ پر آ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی جانب سے دیگر محفوظ اثاثوں کا رخ کرنے سے سونے کی طلب اور قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس سے شادی بیاہ کے سیزن کی تیاری کرنے والے صارفین کو کچھ ریلیف ملے گا، تاہم قیمتیں اب بھی تاریخی طور پر بلند سطح پر موجود ہیں۔