سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، چاندی کے نرخ مستحکم
Web Desk
28 March 2026
کراچی/لاہور: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4,800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 4,116 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ چاندی بغیر کسی تبدیلی کے 7,454 روپے پر برقرار رہی۔
مقامی مارکیٹ میں اس تیزی کی بڑی وجہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 48 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4,493 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی تناؤ اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھ رہے ہیں، جس کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026
روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن
27 October 2026
خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال
27 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026