جنگ کے اثرات:عالمی منڈی میں تیل 92 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گیا
Web Desk
22 July 2026
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے برینٹ خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.1 فیصد (ایکن ڈالر) اضافے کے ساتھ 92.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) میں 1 فیصد (82 سینٹ) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 85.16 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اس سے قبل منگل کو برینٹ 91.01 اور ڈبلیو ٹی آئی 84.91 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے تھے جو گزشتہ 5 ہفتوں کی بلند ترین سطح تھی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگی صورتحال کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی لائن متاثر ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت
25 August 2026
امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان
25 August 2026
عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون
25 August 2026
میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب
25 August 2026
سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب
25 August 2026
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی
25 August 2026
پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی
25 August 2026
ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی
25 August 2026