LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا پاکستان کا محلِ وقوع ایک اثاثہ، معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے: اسحاق ڈار آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک عمران خان اور جمائمہ کا برطانوی گھر برائے فروخت ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا

عراق میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ

Web Desk

12 March 2026

عراق کی سمندری حدود کے قریب تیل بردار جہازوں پر حملوں کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عراقی پانیوں کے قریب دو بین الاقوامی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد عالمی سطح پر تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں تقریباً نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت ایک سو اعشاریہ پچاس ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی آٹھ اعشاریہ ستاون فیصد اضافے کے بعد چورانوے اعشاریہ تہتر ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ابتدائی ایشیائی تجارت میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت سات اعشاریہ پانچ فیصد اضافے کے ساتھ ترانوے اعشاریہ اسی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی خطے اور آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران سے متعلق جنگی صورتحال کے باعث قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی توانائی ایجنسی نے چار سو ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان کے باوجود قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔