مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
Web Desk
2 October 2026
امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مزید عسکری قوت بھیجنے کی اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یکلخت 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اچانک اضافے کے بعد برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت بڑھ کر 102.31 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 92.87 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی ہے۔
امریکی جریدے ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا خطے میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے عالمی منڈی میں یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ سے امریکی کارروائی کے امکانات اور تناؤ شدت اختیار کر گئے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں جنگی خدشات کے باعث ایندھن کی سپلائی میں رکاوٹ کے اندیشے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026